جولائی تا مارچ کے دوران غیر ملکی کمپنیوں کے منافع میں نمایاں اضافہ

جولائی تا مارچ کے دوران غیر ملکی کمپنیوں کے منافع میں نمایاں اضافہ

  



کراچی(اکنامک رپورٹر) رواں مالی سال جولائی سے مارچ دوہزار چودہ کے دوران تیل اور گیس سمیت ،، فرٹیلائزر،، ٹیکسٹائل اور آٹو سیکٹر نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جس سے غیرملکی کمپنیوں کے منافع میں انتیس فیصد اضافہ ہوا، نو ماہ کے دوران غیرملکی کمپنیوں نے پاکستان سے بیاسی کروڑ چونتیس لاکھ ڈالر کا منافع باہر بھیجا، گذشتہ سال اس دوران تریسٹھ کروڑ اناسی لاکھ ڈالر بھیجے تھے۔ اس طرح نو ماہ کے دوران منافع میں اٹھارہ کروڑ پچپن لاکھ ڈالر اضافہ ہوا، تجزیہ کاروں کا کہ اہے کہ رواں مالی سال کے آغاز سے ہی کارپوریٹ سیکٹر میں بہتری کا رجحان ہے، جس سے ان کا منافع بڑھ رہا ہے۔

مزید : کامرس


loading...