جوش ڈیوی اور ایلس ڈیئر انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ کیلئے سکاٹ لینڈ ٹیم میں طلب

جوش ڈیوی اور ایلس ڈیئر انگلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ کیلئے سکاٹ لینڈ ٹیم میں طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایڈن برگ (سپورٹس ڈےسک)سکاٹ لینڈ کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف واحد ون ڈے میچ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا۔ آل راﺅنڈر جوش ڈیوی اور ایلس ڈیئر کو ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے۔ سکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے میچ 9 مئی کو کھیلا جائے گا۔ اعلان کردہ ٹیم میں کائل کوئٹزر ٹیم کے کپتان برقرار رہیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فریڈی کولمین، میتھیو کراس، جوش ڈیوی، ایلس ڈیئر، ماجد حق، مائیکل لیسک، میٹ مچن، کالم میک لوئڈ، پریسٹن مومسین، سفیان شریف، روب ٹیلر اور لین یارڈلا شامل ہیں۔