ٹیکسوںکی مد میں 17 کھرب 46 ارب روپے وصولی
کراچی ( اکنامک رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال دس ماہ کے دوران ٹیکسز کی مد میں17 کھرب 46 ارب روپے وصول کئے، مقررہ ہدف کے حصول کے لئے ماہانہ299 ارب روپے ٹیکس جمع کرنا ہوگا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق تیس اپریل تک محصولات کی وصولی میں گذشتہ مالی سال کی نسبت237 ارب روپے اضافہ ہوا، تاہم199 ارب روپے ماہانہ ہدف حاصل نہ ہوسکا، اپریل کے دوران ایف بی آر نے صرف 167 ارب روپے ٹیکس وصولی کی، رواں مالی سال آخری سہ ماہی میں ایف بی آر کو 599 ارب روپے وصولی کرنا تھی۔
، تاہم مالی سال کے باقی دو ماہ کے دوران ہر مہینے299 ارب پچاس کروڑ روپے جمع کرنا ہوں گے، واضح رہے رواں مالی سال ایف بی ار کی ٹیکس وصولی کا ہدف23 کھرب 45 ارب روپے ہے۔