لاہور سٹاک مارکیٹ

لاہور سٹاک مارکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                         لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور سٹاک ایکسچینج میںجمعہ کے روزتیزی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر92کمپنیوں کا کاروبارہوا۔26کمپنیوں کے حصص میں اضافہ15کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ51کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس56.16پوائینٹس کے اضافہ کے ساتھ5323.68پربندہوا ۔ مارکیٹ میںکل 14لاکھ 25 ہزار200حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز 39لاکھ 37 ہزار 600 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں بنک آف پنجاب لمیٹڈکے3لاکھ72 ہزار حصص۔عسکری بنک لمیٹڈ کے2لاکھ26 ہزار حِصص۔ جبکہ فیصل بنک لمیٹڈ کے1 لاکھ57ہزارحِصص فروخت ہوئے۔آج سب سے زیاد ہ اضافہ مری بریوری کمپنی لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت26.20روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی اٹلس ہونڈا لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت11.23روپے کم ہو گئی۔

مزید :

کامرس -