میٹرو کی پچاسویں سالگرہ ‘اقتصادی ترقی کے عالمی جشن کی تقریب

میٹرو کی پچاسویں سالگرہ ‘اقتصادی ترقی کے عالمی جشن کی تقریب

  



لاہور( پ ر(میٹرو نے 50 سالوں میں انفرادی کاروبار کو جدت کے ساتھ ساتھ معاشی استحکام بھی فراہم کیا ہے۔ اس عالمی جشن کے سلسلے میں میٹرو پاکستان کے ٹھوکر ہول سیل سنٹر پر ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انکے ساتھ انکے ممبران کمیٹی ، میٹرو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، صارفین اور سپلائرز بھی اس تقریب میں موجود تھے۔اس تقریب میں میٹرو کیش اینڈ کیری کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ ٹی جی ایم عمر لودھی نے اپنے خطاب میں کہا۔ ©© ©"1964" میں اپنے قیام کے ساتھ ہی میٹرونے کیش اینڈ کیری بزنس کو ایک نئے انداز میں ڈھالا۔ آج ہم اس انداز کے کامیاب 50 سالوں کا جشن منا رہے ہیںجس نے انفرادی کاروبار کو مزید مستحکم بنایا۔ بدلتے وقت ک ساتھ، کاروبار کی بدلتی ضرورتوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے، ہم نے اپنے آپ کو صارفین کی ضرورت کے مطابق ڈھالا اور ہم مستقبل میں بھی اپنے اس اصول پے قائم رہیں گے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ کامیاب صارفین ہی ہمارا کامیاب مستقبل ہیں۔

 اس تقریب میں صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سہیل لاشاری نے اپنے خطاب میں کہا " یہ امر میرے لیے باعثِ مسرت ہے کہ میٹرو کے اس عظیم 50 سالہ جشن میں شامل ہونے کی مجھے دعوت دی گئی ہے۔ ہم میٹرو کے ساتھ ہمیشہ مضبوط مراسم کے خواہاں ہیں اور اپنے صارفین کے لئے میٹرو کے جذبے ، لگن اور مسلسل کوشش کو سراہتے ہیں۔

مزید : کامرس