گرانفروشوں اور قصابوں کیخلاف آپریشن ،5افراد کیخلاف مقدمات،62چالان

گرانفروشوں اور قصابوں کیخلاف آپریشن ،5افراد کیخلاف مقدمات،62چالان

  



لاہور( جنرل رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈمنسٹریٹرز،پرائس مجسٹریٹوں اور ٹی ایم اوز نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور سرکاری نرخ ناموں کا جائزہ لینے کے لیے چھاپے مارے،مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلافبھی کارروائی کی گئی ،اے سی (رائے ونڈ)علی شہزاد نے15 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ نا موں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر3دکانداروں کو6ہزار روپے جر مانہ عائد کیا اے سی (ماڈل ٹاؤن)طارق منظور چا نڈیو نے10 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیاٹی ایم او (راوی ٹا ؤن)احمد کمال نے10 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ نا موں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر1دکاندار کو3ہزار5سو روپے جر مانہ عائد کیاٹی ایم او (داتا گنج بخش ٹا ؤن)زبیر وٹو نے07 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیاٹی ایم او (نشتر ٹا ؤن)علی عباس بخاری نے33 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ نا موں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر2دکانداروں کو6ہزار روپے جر مانہ عائد کیا اور1دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کروا کر گرفتار کروا دیا ٹی ایم او (اقبال ٹا ؤن)سید علی حسن نے15 مقامات پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور سرکاری نرخ نا موں سے زائد قیمتیں وصول کر نے پر3دکانداروں کو1ہزار5سو روپے جر مانہ عائد کیا ۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے375دکانوں پر چھاپے ما رے53دکانداروں کے چالان کرنے کے علاوہ60ہزار روپے کے جر مانے عائد کیے،1شخص کے خلاف مقدمہ درج کروا کر گرفتار کروا دیا گیا،دریں اثناء ڈی سی او کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈعلی شہزاد،ٹی ایم او سید علی حسن جعفری،ٹی او آر عامر اختر بٹ،میٹ انسپکٹر ڈاکٹر صابراورٹی ایم اے اقبال ٹاؤن کے دیگر انفوسمیٹ عملے نے سلاٹر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 195کلو گوشت قبضے میں لیا ہے۔6بندوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرا دی جن میں 4ایف آئی آر تھانہ نواب ٹاؤن جبکہ 2 ایف آئی آر تھانہ چوہنگ میں درج کرا دی گئی ہیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کا کہنا تھا کہ سلاٹر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی غیر قانونی اور ممنوعہ گوشت کسی صورت میں بھی فروخت نہیں ہونے دیں گے

مزید : میٹروپولیٹن 1