ضلعی انتظامیہ نے انسداد ڈینگی کیلنڈر جاری کر دیا،آج ٹرک ڈے منایا جائیگا

ضلعی انتظامیہ نے انسداد ڈینگی کیلنڈر جاری کر دیا،آج ٹرک ڈے منایا جائیگا

  




لاہور( جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی مہم کو پورا ماہ مئی 2014 میں بھرپور طریقے سے چلانے کے لئے اینٹی ڈینگی کیلنڈر جاری کر دیاہے کیلنڈر کے مطابق ضلعی انتظامیہ لاہور کے تمام ٹاؤنز میں ماہ مئی کے ہر دن کوئی نہ کوئی سرگرمی سرانجام دے گی گزشتہ روز دو مئی بروز جمعہ کو ’’یوم مسجد‘‘ منایا گیا اس دن مساجد میں آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ ڈینگی مچھر کی سرویلنس بھی کی گئی آج ٹرک(TERC) ڈے منایا جائے گا اس دن تمام ٹاؤنز میں خصوصی میٹنگ کی جائیں گی اور اگلے ہفتے کے دوران درپیش مسائل کا جائزہ لیکر ان کو حل کرنے کی ہدایات دی جائیں گی 4 مئی کو ڈینگی مہم کے تحت اتوار بازار ڈے منایا جائے گا اور لاہور کے تمام اتوار بازاروں میں سپرے کیا جائے گا اور لوگوں میں انسداد ڈینگی مہم سے متعلق پمفلٹس تقسیم کئے جائیں گے 5 مئی کو پارکس اور گرین بیلٹس ڈے منایا جائے گا اور تمام ٹاؤنز ، پی ایچ اے کے ساتھ ملکر لاہور کے تمام پارکوں اور گرین بیلٹوں کی صفائی سھترائی ، اور کھڑے پانی کا خاتمہ کریں گے 6 مئی کو کباڑخانوں کا دن منایا جائے گا اور تمام ٹاؤنز میں اس دن پنی حدود میں موجود تمام کباڑخانوں میں جاکر صفائی ستھرائی اور سپرے کریں گے 7 مئی کو ہوٹل اور ریسٹورنٹ ڈے کا اہتمام کیا گیا ہے ٹاؤنز اپنی حدود میں موجود ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو چیک کریں گے 8 مئی کو فیکٹری ڈے ہو گا لاہور شہر کی تمام فیکٹریوں کی سرویلنس کی جائے گی اور صفائی ستھرائی چیک کی جائے گی 9 اور 10 مئی کو بالترتیب مسجد ڈے، ٹرک (TERC) ڈے اور اتوار ڈے منایا جائے گا 12 مئی کو لاہور کی ویران بلڈنگز کو چیک کیا جائے گا اسی دن شہر کی تمام ڈسپنسریوں اور بھی ایچ یوز کو بھی چیک کیا جائے گا 13 مئی کو گودام ڈے ہو گا اور تمام ٹاؤنز میں موجود عام گوداموں کو چیک اور سپرے کے عمل کو یقینی بنائیں گے14 مئی کو نرسری ڈے منایا جائے گا اور لاہور کی نرسریوں کو چیک کیا جائے گا کھڑے پانی کا خاتمہ اور صفائی ستھرائی کی جائے گی 15 مئی کو میرج ہال ڈے ہو گا اس دن لاہور کے تمام شادی گھروں کو چیک کیا جائے گا 16 مئی ، 17 مئی، 18 مئی کو بالترتیب مسجد ڈے، ٹرک ڈے(TERC) اور اتوار ڈے منایا جائے گا 19 مئی کو لاہورکے تمام ٹاؤنز اینٹی ڈینگی سیمینار منائے گی 20 مئی کو سوئمنگ پول اور پاؤنڈ ڈے ہو گا22 مئی کو قبرستان ڈے ہو گا 23 مئی، 24 مئی، 25 مئی کو بالترتیب مسجد ڈے، ٹرک(TERC) ڈے اور اتواربازار ڈے منایا جائے گا26 مئی کو آئی آر ایس ڈے منایا جائے گا اس دن لاہور کے ڈینگی کے حوالے سے حساس مقامات پر آئی آر ایس سپرے کیا جائے گا 27 مئی کو حساس یونین کونسل ڈے ہوگا اور تمام ٹاؤنز کی یونین کونسلز میں سپرے کی جائے گی جو حساس ہیں۔ 28 مئی کو یونین کونسل صفائی ڈے ہو گا اور لاہور کی تمام یونین کونسلز کی صفائی ستھرائی کی جائے گی 29 مئی کو ٹائر شاپ ڈے ہو گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...