طلبہ و اساتذہ کا مطالعاتی دورہ ایوان کارکنان

طلبہ و اساتذہ کا مطالعاتی دورہ ایوان کارکنان

  



لاہور( جنرل رپورٹر،ایجوکیشن رپورٹر) سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ گوالمنڈی‘ لاہورکے طلباءاور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ وفاقی کالونی‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ بھوبتیاں چوک‘ رائے ونڈ روڈ‘ لاہوراور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ لوہاری گیٹ‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 336تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...