کیا آپ خوبصورت ہیں؟

کیا آپ خوبصورت ہیں؟
کیا آپ خوبصورت ہیں؟

  



لندن(بیورو نیوز) کیا آپ خوبصورت ہیں؟ یہ بات ہم میں سے ہر کوئی جاننا چاہتا ہے لیکن یہ علم نہیں ہو پاتا کہ کس طرح یہ معلوم کیا جائے۔ سوشل میڈیا پر خوبصورتی جانچنے کا پیمانہ سامنے آگیا۔اس پیمانے کے مطابق آپ اپنی شہادت کی انگلی کو ٹھوڑی کے ساتھ عموداََ رکھیں اور اس انگلی سے ناک کو چھوئیں، اگر اس عمل کے دوران آپ کے ہونٹ بھی انگلی کو چھو لیں تو یقینا آپ خوبصورت ہیں لیکن اگر ہونٹ آپ کی انگلی کو نہ لگیں تو پھر زیادہ نہ سوچیں۔ڈاکٹر مارک ہولمس کا کہنا ہے کہ میڈیکل سائنس میں یہ طریقہ کافی صحیح ہے کیونکہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے چہرے کا نچلا حصہ مکمل طور پر ٹھیک ہے یا اس میں کوئی مسئلہ موجود ہے۔یہ طریقہ ان دنوں سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔

  •  

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...