مولانا محمد عبدالستار خان نیازی“ کی یاد میں خصوصی نشست آج ہو گی

مولانا محمد عبدالستار خان نیازی“ کی یاد میں خصوصی نشست آج ہو گی

  



لاہور(جنرل رپورٹر)نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن و تحریک پاکستان کے رہنما ”مجاہد ملت مولانا محمد عبدالستار خان نیازی“ کی یاد میں ایک خصوصی نشست آج بروز ہفتہ ساڑھے دس بجے صبح ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں منعقد ہورہی ہے ۔

نشست سے پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، لیاقت بلوچ ،محمو دالرشید،پیر اعجاز ہاشمی،ڈاکٹر اجمل نیازی،انعام اللہ خان نیازی، پیر سید معصوم حسین نقوی اور پیر محی الدین محبوب کاظمی خطاب کریں گے اس نشست کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...