بوٹی مافیا کے خلاف کارروائی ، امتحانات کا شفاف انعقاد یقینی بنائیں گے،انور فاروق

بوٹی مافیا کے خلاف کارروائی ، امتحانات کا شفاف انعقاد یقینی بنائیں گے،انور ...

  



لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)بہترین انتظامی امور کی بدولت امتحانات کا انعقاد کرنا بورڈ کی اہم ذمہ داری ہے،کنٹرولرامتحانات بورڈ انور فاروق کا کہنا ہے کہ بوٹی مافیا کے خلاف بروقت کاروئی کرتے ہوئے شفاف امتحانات کو یقینی بنایا جائے گاتفصیلات بتاتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات پارٹ II میں 1,39,219 امیدواران شرکت کر رہے ہیں جن کی سہولت کے لیے 493 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں امتحانات کو شفاف بنانے کے لیے اس سال امتحانی عملے کی تربیتی ورکشاپس بھی کی گئی ہیں جس میں ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ امتحانی ماحول کو پر سکون رکھیںاور نگرانی کے عمل کو سخت کیا جائے چیئرمین لاہور بورڈ ڈاکٹر محمد نصراللہ ورک نے تمام سپرنٹنڈنٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ امتحانی مراکز میں کسی بھی امیدوار کے پاس موبائل فون ہونے کی صورت میں ناجائز زرائع کا کیس بنائیں گے جبکہ امتحانی عملے کے پاس موبائل فون ہونے پر متعلقہ سپرنٹنڈنٹ ذمہ دار ہو گا امتحانی مراکز کے بیرونی ماحول کو پرسکون رکھنے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں آ چکا ہے امتحانی مراکز بھر پور انسپکشن کے لیے تقریبا 250 موبائل انسپکٹرز تعینات کیے گئے ہیںجو لاہور بورڈ کی حدود میں واقع تمام امتحانی مراکز کی کڑی انسپکشن کریں گے اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ ہر امتحانی مراکز کی انسپکشن روزانہ کی بنیا د پر ہو گی،

مزید : میٹروپولیٹن 4