وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کی زیر صدارت تمام شعبوں کے صدور کا اجلاس

وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی کی زیر صدارت تمام شعبوں کے صدور کا اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدارت الرازی ہال میں تمام صدور شعبہ جات کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ نئے آنے والے تعلیمی سال میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر داخلوں کے لئے این ٹی ایس کے پاس شدہ ٹیسٹ کی شرط ختم ہو گی اجلاس میں مختلف فیکلٹیوں کے ڈینز، کالجز، انسٹی ٹیوٹس،ڈیپارٹمنٹس اور سنٹرز کے سربراہان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم فل، ایم ایس کی سطح پر داخلوں کے لئے متعلقہ شعبہ جات اپنا اپنا انٹری ٹیسٹ منعقد کرائیں گے جیسا کہ پنجاب یونیورسٹی کے ایڈمیشن ریگولیشن بک 2014 میں درج ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ داخلوں کے لئے امیدواروں کے تعلیمی ریکارڈ کو 50 نمبروں میں سے جانچا جائے گا۔