پٹوار خانوں سے انتقالات کی پرانی فہرستیں موصول ہوتی ہیں،سب رجسٹرار

پٹوار خانوں سے انتقالات کی پرانی فہرستیں موصول ہوتی ہیں،سب رجسٹرار

  




لاہور( اپنے نمائندے سے)روزنامہ پاکستان کی جانب سے تمام رجسٹریشن برانچوں کا سروے کیاگیا اور ڈی ڈی او رجسٹریشن صاحبان سے جاننے کی کوششیں کی گئیں کہ پرچہ رجسٹری قانون کے مطابق کس حد تک عمل درآمد کیا جا رہا ہے اس پر پہلے موقف کو ہنسی میں اڑا دیا گیا اور بعد ازاں نام ظاہر ہونے کے خوف سے آگاہی دینے سے انکار کیا گیا تاہم بعض سب رجسٹرارصاحبان نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر مختصر آگاہی دی کہ جو رجسٹریاں ہم پٹوار خانوں میں بھجوا رہے ہیں ان کے بدلے جو ہمیں انتقالات کی فہرست بھجوائی جاتی ہے وہ بھی دوماہ پرانی ہوتی ہے ہمیں صرف آرڈر ہیں کہ فہرست باہر دیوار کے ساتھ چسپاں کروانی ہے وہ ہم کر رہے ہیں ہمیں اس ضمن میں کوئی اختیار نہیں کہ ہم ریونیو سٹاف کو فون کر کے پوچھ سکیں کہ جو رجسٹریاں ہم نے بھجوائی تھیں اس پر ابھی تک انتقالات کیوں پاس نہیں کیے گئے اگر پٹواری فہرست بھجوا سکتے ہیں تو وہ پاسنگ شدہ انتقالات کی کاپیاں مہیاکریں تا کہ عوام الناس میں تقسیم کی جا سکیں مگر ایسا کچھ نہیں ہو رہا اس لیے ہم خاموش ہیں اور ایسے کسی بھی بیان سے کوئی نئے مسئلے میں نہیں پھنسنا چاہتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...