اے ای او چھانگامانگا ٹیچروں کوتنگ کرتی ہیں،جاوید اقبال،الزام بے بنیاد ہے،زاہدہ نیاز

اے ای او چھانگامانگا ٹیچروں کوتنگ کرتی ہیں،جاوید اقبال،الزام بے بنیاد ...

  



چھانگا مانگا(نامہ نگار) پنجاب ٹیچرز یونین مرکز چھانگا مانگا کے نائب صدر ملک جاوید اقبال نے یونین اور پریس کی مشترکہ میٹنگ سے خطاب میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر زاہدہ نیاز پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محنت اور ایمانداری سے کام کرنے والی ٹیچروں کو حیلوں بہانوں سے تنگ کرتی ہیں تحفے و تحائف بھی وصول کئے جاتے ہیں جس کی وجہ سے معلمات سخت پریشانی سے دوچار ہیں انہوں نے کہا کہ اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو اے ای او آفس کے باہردھرنا دیا جائے گا اس حوالے سے جب مذکورہ اے ای او سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کر دیا

مزید : میٹروپولیٹن 4