شہریوں کی بڑی تعداد نے پٹواریوں کی کرپشن کاملبہ اینٹی کرپشن پر ڈال دیا
لاہور(اپنے نمائندے سے )شہریوں کی بڑی تعداد نے سر عام رشوت وصولی اور پٹواریوں کی بڑھتی ہوئی کرپشن کا ملبہ محکمہ اینٹی کرپشن پر ڈالتے ہوئے اسے لاوارث قرار دیدیا کچہریوں میں آنے والے سائلین کا کہنا ہے کہ کرپشن اور رشوت کی روک تھام کے لیے بنائے جانے والے محکمہ انسداد رشوت ستانی کے کسی بھی آفیسر نے آج تک پرچہ رجسٹری قانون پر عمل درآمد نہ کروانے کی کوشش کی اور نہ پٹواریوں کی جانب سے غیر قانونی طور پر وصول کی جانے والی رشوت کا ازخود نوٹس لیا ہے حالانکہ ان کے ادارے کی عمارت کے ساتھ ہی ضلع کچہری، کچھ فاصلے پر کینٹ اور کچھ فاصلے پر ماڈل ٹاؤن کچہری واقع ہیں جہاں دیدہ دلیری سے لوٹ مار کی جا رہی ہے