شہر کی تمام مساجد میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے آگاہی کیلئے ’’یوم مسجد‘‘منایاگیا

شہر کی تمام مساجد میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے آگاہی کیلئے ’’یوم ...

  



لاہور( جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر بھر کی تمام مساجد میں لوگوں میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے حفاظتی تدابیر اختیار کرنے اور آگاہی پیدا کرنے کے لئے ’’یوم مسجد‘‘ منایا۔ یوم مسجد کے موقع پر شہر کی تمام مساجد کے علماء کرام نے انسداد ڈینگی کے حوالے سے لوگوں میں بیداری پیدا کی اور خطبات میں لوگوں پر زور دیا گیا کہ وہ ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے لئے تمام حفاظتی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کریں۔ علماء کرام نے لوگوں پر مزید زور دیا کہ وہ اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی اور پانی کو کھڑا نہ ہونے تیں تاکہ ڈینگی مچھر کا لاروا نشوونما نہ پاسکے۔ انسداد ڈینگی کے حوالے سے ڈی سی او آفس کی مسجد میں بھی’’ یوم مسجد‘‘ منایا گیا۔ جس میں ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے علاوہ دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ انہوں نے جامع مسجد العدل کے باہر کھڑے ہو کر عوام الناس میں آگاہی اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے پمفلٹس تقسیم کئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...