پاکستان کی سیاست تشدداورتعصب کی متحمل نہیں ہوسکتی،رابعہ ضیائ

پاکستان کی سیاست تشدداورتعصب کی متحمل نہیں ہوسکتی،رابعہ ضیائ

  



لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما رابعہ ضیاءنے کہا ہے کہ ہم ریاست،معیشت اورجمہوریت جبکہ دوسرے شہرت کیلئے سیاست کررہے ہیںپاکستان کی سیاست تشدداورتعصب کی متحمل نہیں ہوسکتی،بحرانوں سے نجات کیلئے دھرنے اورجلوس کام نہیں آئیں گے بلکہ تدبیر اورتدبرکی ضرورت ہے افسوس اپوزیشن کواپناآئینی کردار اداکرنے میں قطعاً کوئی دلچسپی نہیںسونامی برانڈپارٹی کی نام نہاد احتجاجی تحریک کامقصد جمہوریت کوڈی ٹریک کرنے کے سواکچھ نہیں۔

 ،ریاست دھونس اور دھرنوں سے نہیں چلتی اپوزیشن والے شوق سے حکومت پرتنقید کریں مگرانہیں عوام کوگمراہ کرنے کاکوئی حق نہیں اپوزیشن کی کال کوعوام نے مستردکردیا،کوئی سڑکوں پرنہیںآ ئے گا کیونکہ انہیں حکومت کی کارکردگی اورکمٹمنٹ پر بھرپوراعتماد ہے اپنے ایک بیان میں رابعہ ضیاءنے مزید کہا کہ پچھلے حکمرانوں نے پوری منصوبہ بندی کے ساتھ قومی اداروں پرشب خون ماراتھا جبکہ وزیراعظم میاں نوازشریف نے قومی اداروں کی تعمیرنوکابیڑااٹھایا ہے حکومت نے کرپشن مافیاکولگام ڈالی اوراب تک شروع ہونیوالے مختلف منصوبوں کی تکمیل کیلئے شفافیت کویقینی بنایاوفاقی حکومت نے قومی معیشت کوایک مضبوط بنیادفراہم کردی ہے قومی اداروں کو منفعت بخش بنانے کیلئے انہیں اپ گریڈکیا جارہاہے حکومت معاشی سرگرمیوں میں مزید تیزی اوربہتری کیلئے قومی اداروں کوجدیدتقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے کو ئی کسر نہیں چھوڑے گی۔وفاقی حکومت کے ٹھوس اوراطمینان بخش اقدامات کی روشنی میں کئی متمدن ملک اورانٹرنیشنل نجی ادارے پاکستان میں بڑے پیمانے پرانوسٹمنٹ کرنے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنے منفی ایجنڈے پرگامزن ہے جبکہ وزیراعظم میاں نوازشریف بھرپوراعتماد کے ساتھ ریاست کیلئے متعین کردہ اہداف حاصل کررہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...