آرمی چیف کی کشمیر پر واضح پالیسی قابل تعریف ہے،عابد صدیقی

آرمی چیف کی کشمیر پر واضح پالیسی قابل تعریف ہے،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی اور غلا م محی الدین سابقہ وزیر آزاد کشمیر ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف کی کشمیر پر واضح پالیسی اور جمہوریت پر جو اظہار کیا ہے وہ قابل تعریف ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔
۔اور مسئلہ کشمیر ، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے اور یقیناًیہی اصول قائد اعظم ؒ ، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے ارشادات کے عین مطابق ہیں کشمیری عوام آرمی چیف کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور پا ک فوج اور اسکے دونوں کے ساتھ ہیں اور دو ٹوک موقف کی واضح حمایت کرتے ہیں کشمیر کے مسئلہ کو سرد خانہ میں ڈال کر کبھی امن کی آشا نہیں چل سکتی موجودہ حکومت کو امریکہ کے بعد بھارت کی ڈکٹیشن نہیں لینی چاہیے اور خارجہ پالیسی کو عوامی امنگوں کے مطابق بنانی چاہیے اسی میں ملک کی نجات ہے