واسا کو ایک خاص منصوبے کے تحت ڈی گریڈ کیا جارہا ہے،پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ

واسا کو ایک خاص منصوبے کے تحت ڈی گریڈ کیا جارہا ہے،پیپلز پارٹی انسانی حقوق ...

  



لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ پنجاب ترجمان عمر حیات تبسم نے واساکے سینئر رہنما توقیر اکرم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا استقبالیہ سے خطاب کر تے ہوئے لاہور کے صدرنصیر احمد ، رائے علی حسین ایڈووکیٹ،توقیر اکرم ، شبانہ اظہر چوہدری، عبدالکریم میونے کہا کہ واسا کو ایک خاص منصوبے کے تحت ڈی گریڈ کیا جار ہا ہے ۔

کبھی واسا کے ملازمین کو ہتھکڑیاں لگوا کر اور واسا ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کی تاخیر سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ موجودہ انتظامیہ واسا کو چلانے کی اہل نہیں انہوں نے کہا کہ واسا کے موجودہ ملازمین دل و جان سے شہریوں کی خدمت سرانجام دے رہے ہیں اور واسا میں عملہ کی کمی سے سہولتوں اور جدید مشینری کے فقدان سے واسا کا ادارہ قابل ذکر کارکردگی دکھانے سے قاصر ہے انہوں نے کہا کہ لاہور کا ایک مخصوص پانی مافیا واسا پر قبضہ کے خواب دیکھ رہا ہے کیونکہ وہ لاہور کے شہر یوں کو پانی کی فراہمی کے عوض کروڑوں کی فراہمی نہ ہونے کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ حکومت واسا کو غیر منافع بخش ادارہ ثابت کرکے نجکاری کے نام پر اپنے پیاروں کو نوازنا چاہتی ہے ۔

۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ واسا کے ملازمین اور لاہور کے شہریوں سے پانی کی سہولتیں چھیننے کے خلاف بھرپور مزاحمت کرے گی کیونکہ پانی پر ہر شخص کی بنیادی ضرورت میں شامل ہے اور حکومت لاہور کے شہریوں سے یہ بنیادی سہولت چھیننا چاہتی ہے جوکہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ واسا کی نجکاری کے پروگرام کو ترک کردے اور واسا کو جدید مشینری اور عملہ فراہم کرے تاکہ واسا شہریوں کو سستا اور صاف پانی پہنچا سکے ، پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ نے توقیر اکرم کو واسا کے ملازمین کے ساتھ مل کر نجکاری روکنے کے خلاف کوآرڈینیٹر بھی مقرر کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1