خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ کا عرس آج سے شروع

خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ کا عرس آج سے شروع

  



لاہور (پ ر) برصغیر پاک وہند میں خاندانِ چشتیہ کے سب سے بڑے بزرگ خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر خواجہ معین الدین چشتی ٹرسٹ کے زیر اہتمام 5 روزہ عرس کی تقریبات جو کہ 3 مئی تا 7 مئی کامونکی منڈی، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور اور شیخوپورہ میں نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منعقد کی جائینگی جبکہ مرکزی اجتماع 3 مئی بروز ہفتہ کو نماز مغرب کے بعد اپر مال لاہور میں ہوگا۔ جس میں علماءومشائخ کا خطاب اور محفل سماع ہوگی۔ اس کا اعلان ٹرسٹ کے مرکزی چیئرمین حاجی محمد حمید فاضل چشتی نے ٹرسٹ کے مرکزی دفتر میں ہونے والے اجلاس میں کیا۔

 انہوں نے کہا کہ عرس کی تقریبات کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...