ڈی سی او نے سبزی و فروٹ منڈی اور لاری اڈہ کا دورہ کیا

ڈی سی او نے سبزی و فروٹ منڈی اور لاری اڈہ کا دورہ کیا

  



لاہور( جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے گزشتہ صبح سبزی و فروٹ منڈی بادامی باغ کا دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش اور سبزیوں کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور سرکاری نرخ ناموں کو بھی چیک کیا ڈی سی اونے منڈی میں ہونے والی مختلف سبزیوں کی نیلامی کے عمل کو بھی چیک کیا اور منڈی میں صفائی ستھرائی اور سیکورٹی سے متعلق انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا منڈی میں ایک دکاندار کی گرانفروشی کا سختی سے نوٹس لیا اور اس کو گرفتار کرواکر مارکیٹ کمیٹی کو اس کو جرمانہ کرنے کی بھی ہدایت کی مزید برآں ڈی سی او ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے لاری اڈہ بادامی باغ کا بھی دورہ کیا لاری اڈہ میں تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور لاری اڈہ میں تجاوزات اور صفائی ستھرائی کو چیک کرنے کے لئے لاری اڈہ کا بھی دورہ کیا اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران ان کے ہمراہ تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1