مسائل کا حل نظامِ مصطفےٰ کا نفاذ ہے، پیر اعجاز احمد ہاشمی

مسائل کا حل نظامِ مصطفےٰ کا نفاذ ہے، پیر اعجاز احمد ہاشمی

  



لاہور(سٹاف رپورٹر) جمعیت علماءپاکستان کے صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ وطن عزیز آج بُری طرح مسائل میں پھنسا ہوا ہے، ان تمام مسائل کا حل نظامِ مصطفےٰ کا نفاذ ہے، جس کے لئے مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی، علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی اور دیگر اکابرین نے زندگی بھر جدوجہد کی آج کے سیاسی حالات میں مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی اور قائدملت اسلامیہ امام شاہ احمد نورانی کے کردار کو اپنانے کی ضرورت ہے، مگر افسوس کہ قحط رجال کے اس دور میں علامہ اقبالؒ، قائد اعظم محمد علی جناحؒ جیسی ہستیاںاس دور میں موجود نہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...