عوامی تحریک اور تحریک انصافکے احتجاج میں شرکت نہیں کریں گے،راجہ عامر

عوامی تحریک اور تحریک انصافکے احتجاج میں شرکت نہیں کریں گے،راجہ عامر

  



لاہور(شہزاد ملک ) پیپلز پارٹی نے عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے گیارہ مئی کے احتجاج کو جمہوریت کے خلاف احتجاج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس احتجاج میں شرکت نہیں کریں گے اور اس کے علاوہ کسی بھی ایسے احتجاج ےا تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے جس کی وجہ سے جمہوری عمل کو نقصان پہنچنے کا زرا سا بھی اندیشہ ہو عوام نے حکومت کو اپنے ووٹ کی طاقت سے منتخب کر کے مینڈیٹ دیا ہے اس لئے حکومت کو کام کرنے کاموقع ملنا چاہئے ہم نے میثاق جمہوریت پر دستخط کئے ہیں اور ہم اس کی رو پر ہر حال میں مکمل عمل کریں گے پیپلز پارٹی کے ترجمان راجہ عامر خاں نے ” پاکستان“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک کو کسی بھی ایسے احتجاج سے گریز کرنا چاہئے جس سے جمہوری عمل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ پیدا ہوتا ہو پیپلز پارٹی ایک جمہوری جماعت ہے اور جمہوریت پر مکمل طور پر ےقین رکھتی ہے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور میاں محمد نواز شریف نے لندن میں میثاق جمہوریت پر دستخط کئے تھے جس کا واحد اور بڑا مقصد ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کرنا ہے عوام نے موجودہ حکومت کو مینڈیٹ دیا ہے اس لئے ہم اس کے مینڈیٹ کو نقصان پہنچانے کے عمل کا حصہ بننے کی بجائے ایسی صورت حال میں حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور جمہوری نظام کو پٹٹری سے نہیں اترنے دیں گے البتہ اپوزیشن جماعت ہونے کے ناطے عوامی ایشوز پر اسمبلی کے اندر اور باہر بات کرتے رہیں گے ۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...