رکشہ والوں کو ٹریفک پولیس اور دیگر محکموں کے ظلم وستم سے بچائیںگے، فقیر حسین

رکشہ والوں کو ٹریفک پولیس اور دیگر محکموں کے ظلم وستم سے بچائیںگے، فقیر حسین

  



لاہور(پ ر) پاکستان مزدور رکشہ یونین لاہور کا قیام عمل میں آگیا، اس سلسلہ میں لاہور کے رکشہ چلانے والوں کا اہم اجتماع ٹاﺅن شپ عمر چوک کے ایک ہوٹل میں سماجی راہنما سابق جنرل کونسلر ٹاﺅن شپ انجمن تاجران عمر چوک کے چیئرمین سرفراز کان کی صدارت میںہوا اس اجلاس میں لاہور کے غریب رکشہ چلانے والوں کے مسائل کے حل کے لئے ایک یونین جس کا نام پاکستان مزدور رکشہ یونین رکھا گیا اس کے عہدیداروں کا چناﺅ کیا گیا جس کے مطابق چیئرمین لالہ علی، وائس چیئرمین عبدالستار جٹ،صدر ملک فقید حسین، نائب صدر غلام عباس، جنرل سیکرٹری ملک خالد، سیکرٹری شیخ خلیل احمد، آفس سیکرٹری گلبر خان، خزانچی مصطفیٰ خان، پریس سیکرٹری حاجی اصغر کو چنا گیا جبکہ مجلس عاملہ میں ملک سیف، عاطف ،ملک فیصل، ملک قیصر ، عبدالغفور، کامران اور نوید شاہ ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4