”یومِ شہدائے افواجِ پاکستان“ جذبہ حب الوطنی منایا گیا

”یومِ شہدائے افواجِ پاکستان“ جذبہ حب الوطنی منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)جماعت اہلسنت پاکستان کے زیراہتمام ملک بھر میں ”یومِ شہدائے افواجِ پاکستان“ جذبہ حب الوطنی اور عقیدت و احترام سے منایا گیا اس سلسلہ میں ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شہدائے وطن کی یاد میں ”عظمت ِ شہداءسیمینارز“ انعقاداور مساجد میں شہداءکے لیے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

”یومِ شہدائے افواجِ پاکستان“ کے موقع پر جماعت اہلسنت لاہور کے زیر اہتمام پاک فوج کے ساتھ اظہاریکجہتی اور قومی سلامتی کے اداروں کی کردارکشی مہم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس کی قیادت جماعت اہلسنت لاہور ناظم اعلیٰ مفتی ظفر جبار چشتی نے کی۔ شرکاءنے پاک فوج اور آئی ایس آئی کے حق میں اور جنگ اور جیو کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہریننے پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مفتی ظفر جبار چشتی، امیرسید شمس الدین بخاری ،علامہ مولانااشرف علی سعیدی،قاری نذیر احمد قادری اور محمداسلم نواز قادری سمیت دیگر نے کہا کہ پاک فوج اور دفاعی اداروں پر الزام تراشی کرنے والوں نے قوم اور فوج سے معافی نہ مانگی اور اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو جنگ اور جیو کے بائیکاٹ کی ملک گیر مہم چلائی جائے گی، پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکے خون سے غداری کرنے والے میرجعفر اور میرصادق کی صف میں کھڑے ہوں گے۔ ہم حکمرانوں کو شہداءکا خون بیچنے نہیں دیں گے۔