پیپلز پارٹی جمہوریت کی مضبوطی کیلئے مظاہروں پر یقین نہیںرکھتی،اورنگزیب برکی

پیپلز پارٹی جمہوریت کی مضبوطی کیلئے مظاہروں پر یقین نہیںرکھتی،اورنگزیب برکی

  



لاہور( سپیشل رپورٹر) پیپلز لیبر بیورو پنجاب سے ملحقہ مزدور تنظیموںکے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑی محنت کش مزدور طبقہ پیپلز پارٹی کی قیادت میں انکا مشن جاری رکھے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے شکاگو کے شہداءکی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے اور محنت کشوں کو درپیش مسائل کے حل اور پاکستان میں مزدور تحریک کو زندہ رکھنے کے لئے پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے زیر اہتمام ایک اجلاس کے دوران کیا جس کی صدارت سابق صوبائی وزیر محنت پنجاب و صدر پیپلز لیبر بیورو پنجاب محمد اشرف خان سوہنا نے کی جبکہ اس موقع پر پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری فنانس اورنگزیب برکی، سابق جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری غلام عباس، فیڈرل کونسل کے رکن چوہدری منور انجم، پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید خالد بخاری، سیکرٹری اطلاعات پنجاب محمد سلیم مغل سمیت سرکاری و نیم سرکاری ادواروں کی ٹریڈیونینز و کارپوریشنز کے علاوہ مختلف فیڈریشنوں کے مزدور رہنماﺅں نے بھرپور شرکت کر کے اپنے خیالات کا اظہار کیا اجلاس سے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اورنگزیب برکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی میں برداشت کی طاقت ہے جمہوریت کی مظبوطی کے لئے مظاہروں پر یقین نہیں رکھتے بہتر یہی ہے کہ سیاست، صحافت اور عدلیہ کو الگ رکھا جائے سابق صوبائی وزیر پنجاب چوہدری غلام عباس نے کہا کہ مزدور طبقہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لئے ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ملک کی ترقی مزدور وں کی شرکت کے بغیر نا ممکن ہے، اداروں کے درمیان تصادم کی سازش ہرگز کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی کاغذی لیڈر پہلے عوام کو پیپلز پارٹی سے الگ کر سکے ہیں اور نہ آئندہ پیپلز پارٹی کو عوام سے الگ کیا جا سکتا ہے چوہدری منور انجم نے کہاحکومت بجلی گیس اور ضروریات اشیاءکی قیمتوں میں زبردست اضافے کرنے کی ناقص پالیسیوں کو اپنائے ہوئے ہے محنت کش مزدور طبقہ سمیت سفید پوش غریب عوام شدید مہنگائی کا شکار ہے، انہوں نے حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مہنگائی کے تناسب سے آئندہ بجٹ میں محنت کشوں کی تنخواہوں میں ۳۰ فیصد اضافہ کرے اجلاس سے پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد سلیم مغل نے موجودہ حکومت کی مزدور دشمن پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملکی استحکام کے لئے نوجوانوں کو روزگار دینا ہوگا، نوجوان نسل مایوسی کا شکار ہو کرجرائم اور منشیات کی جانب راغب ہو کر تباہی کی جانب گامزن ہے اجلاس میں پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید خالد بخاری نے تین قراردیں پیش کیں جنہیں متفقہ طور منظور کیا گیا، سب سے پہلی قرار داد محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ سے نکالے جانیوالے ملازمین کی مزمت اور انکی بحالی جبکہ دوسری قراردادیں لیسکو، پیرا میڈیکل اسٹاف کی نرسز، سکول ٹیچرز کی اپنے حقوق کے لئے اٹھائی جانے والی آواز اس پر امن احتجاجی مظاہروں میں ان پر ریاستی تشدد کی مزمت اور بحالی، اور تیسری قرارداد حامد میر پر حملے کے خلاف اور ملوث افراد کو جلد گرفتار کرنے کے بارے پیش ہوئیں

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...