ریلوے ڈویژنل کمرشل افسر کے چھاپے ،4ہزار کے قریب مسافروں کو جرمانے

ریلوے ڈویژنل کمرشل افسر کے چھاپے ،4ہزار کے قریب مسافروں کو جرمانے

  



لاہور(سٹاف رپورٹر)ریلوے لاہور ڈویژن کے ڈویژنل کمرشل آفیسرشہبازاقبال ببر نے سپیشل ٹیموں کے ہمراہ مفت سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جس کے نتیجے میں گزشتہ ماہ کے دوران 3989بغیر ٹکٹ سفر کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی گئی اور ان سے جرمانے سمیت کرائے کی مد میں 30لاکھ روپے سے زائد کی رقم وصول کرکے اسے قومی خزانے میں جمع کروا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈویژنل کمرشل آفیسر ملک شہباز اقبال ببر نے لاہور ڈویژن میں مختلف روٹس پر چلنے والی مسافر ٹرینوں میں مفت سفر کرنے والے مسافروں کے خلاف سپیشل کمرشل ٹیموں کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ ماہ میں 3989مسافروں کو جرمانے اور کرائے کی مد میں 30لاکھ50ہزار سے زائد وصول کرتے ہوئے رقم قومی خزانے میں جمع کروادی ،انہوں نے کہا کہ ٹرینوں میں مفت سفر کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...