سنی تحریک نے فوج کی حمایت میں ”یوم محبت پاکستان“منایا

سنی تحریک نے فوج کی حمایت میں ”یوم محبت پاکستان“منایا

  



لاہور(پ ر) سر براہ سنی تحریک محمد ثروت ا عجاز قادری کی خصو صی ہدایات پرسنی تحریک کے زیر اہتمام پاک افواج کی حمایت میں ''یوم محبت پا کستان ''منایا گیا۔ملک بھر میں ریلیاں ،جلسے ،سیمینارز منعقد کئے گئے اس مو قع پر مولانا مجاہد عبدالرسول خان نے جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے جنگی جنون کا بخار اتارنے کےلئے پا کستان کے غیور عوام ہر لمحہ تیار ہیںوطن عزیز کی طرف اٹھنے والی کسی بھی میلی آنکھ کو پھوڑنے سے گریز نہیں کریں گے پا کستان کے دوست نما دشمنوں سے نجات اور دہشت گردوں کے خلاف حتمی آپریشن کا وقت آچکا ہے سیالکوٹ ،حافظ آباد ،ملتان ،گجرات ،سکھر،حیدر آباد،اسلام آباد ،منڈی بہاوالدین ،کوئٹہ ،پشاور سمیت ملک بھر میں تقاریب منعقد گیں اور پا ک افواج کے شہدا ءکو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔مساجد میں جمعہ کے اجتماعات میں پا کستان کی سلامتی کے لئے دعائیں مانگی گئیںانہوں نے کہاکہ شخصیات کی بجائے اداروں کو مستحکم کرنے سے پا کستان کو مضبوط کیا جا سکتا ہے ملک و قوم کے رکھوالوں کو صرف لفظو ں سے خراج تحسین پیش نہیں کیا جاسکتاپا کستان کے 18کروڑ عوام اپنے ملک اور اپنی افواج کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے بھارت پا کستان کے آبی زخائر سے چوری اور سینہ زوری کا سلسلہ بند کرے عالمی طاقتوں کو چا ہئے کہ وہ دو ایٹمی طاقتوں کے مابین پیدا ہو نے والے اس تناو¿ کو کم کرنے کےلئے اپنی ذمہ داری پو ری کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...