جسم میں ٹریکر لگوانے کا الزام ، شوہر سمیت 5افراد کے خلاف مقدمہ کی درخواست خارج

جسم میں ٹریکر لگوانے کا الزام ، شوہر سمیت 5افراد کے خلاف مقدمہ کی درخواست خارج

  



لاہور( نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج صفدر علی بھٹی نے بدکاری سے انکار پر شوہر کی جانب سے جاسوسی کے لئے جسم میں ٹریکر لگوانے کے الزام میں شوہر سمیت 5افراد کے خلاف دائر اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی۔فاضل عدالت میں سماعت کے موقع پر پویس کی جانب سے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار خاتون کا کردار ٹھیک نہیں ہے جس کی محلے سے بھی تصدیق ہوئی ہے۔ سائلہ بھی عدالت میں پیٹ میں نصب کئے گئے ٹریکر کے حوالے سے ثبوت فراہم نہیں کرسکی ہے جبکہ الٹراساﺅنڈ رپورٹ بھی تصدیق شدہ نہیں تھی۔عدالت میں درخواست گزار کے سابق شوہر فیاض نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اس نے19سال قبل صغراں سے شادی کی تھی اور 9سال قبل اسے طلاق دے تھی جس پر فاضل جج نے مذکورہ بالا فیصلہ سنا دیا ہے۔استغاثہ کے مطابق درخواست گزار تھانہ غازی آباد کی رہائشی خاتون صغراں بی بی نے دائر اندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ سائلہ کا سابق شوہر فیاض ،مشتاق کباڑیہ اورمحمد سلیم سمیت 5افراد اسے بدکاری کرتے رہے اور اسی وجہ سے انہوں نے سائلہ کے جسم میں جاسوسی کے لئے ٹریکر لگوا دیا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4