بہادر اور جانباز پاک فوج پوری قوم کا فخر ہے،خالد پرویز

بہادر اور جانباز پاک فوج پوری قوم کا فخر ہے،خالد پرویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار)صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ’’ بہادر اور جانباز پاک فوج پوری قوم کا فخر ہے جس نے اپنا لہو دے کر پاک وطن کا دفاع کیا اور جانبازی اور سرفروشی کی روشن مثالیں قائم کیں ہم شہیدوں اور غازیوں کی پاک فوج کو سلیوٹ کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے ‘‘تقریب میں سیکرٹری جنرل عبدالرزاق ببر ، سیکرٹری اطلاعات امتیاز علی ، اورنگزیب خان ، محمد جمیل ، سید صدیق شاہ ، عبدالکریم شیخ ، سید قاسم علی ، حاجی شفیق الرحمٰن ، محمد صدیق ، سید اختر علی اور چیئرمین ٹیچرز فیڈریشن محمد اعظم بٹ نے شرکت کی ۔