پرانے چالان پیش نہ کرنے پر ڈی جی اینٹی کرپشن سے رپورٹ طلب

پرانے چالان پیش نہ کرنے پر ڈی جی اینٹی کرپشن سے رپورٹ طلب

  



لاہور( نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن حبیب اللہ عامر نے پرانے چالان پیش نہ کرنے پر ڈی جی اینٹی کرپشن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ فاضل عدالت میں اسلام پورہ کے رہائشی ذوالفقار نے عدالتی اہلکاروں کی جانب سے متعدد کیسوںکی فائلیں غائب کرنے پر عدالت سے رجوع کررکھا ہے جس پر فاضل جج نے گزشتہ روز مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4