حقوق اہلسنت محاذ کے زیر اہتمام ملک دشمنوں کے خلافیوم جہاد منایا گ

حقوق اہلسنت محاذ کے زیر اہتمام ملک دشمنوں کے خلافیوم جہاد منایا گ

  



لاہور (پ ر) حقوق اہلسنت محاذ کے زیر اہتمام فوج کی کردار کشی کرنے والے ملک دشمنوں کے خلاف ملک بھر میں یوم جہاد منایا گیا جمعہ کے اجتماعات میں علماء نے جہاد کے موضوع پر خطابات کئے اور مذمتی قرارداتیں منظور کیں جبکہ آئین کے بانی اور ملک کے دشمنوں کے خلاف ضرورت پڑنے پر پاک فوج سے ملکر جہاد کرنے کا لوگوں سے مساجد میں حلف لیا گیاحقوق اہلسنت محاذ کے مرکزی امیر پیر سید شاہد حسین گردیزی، مفتی سید مصطفی رضوی، پیر مبارک علی، مولانا منیر احمد نقشبندی، مولانا محمد اسماعیل رضوی، مولانا رب نواز نوری، مولانا محمد عباس نقشبندی، مولانا سید اقبال شاہ، مولانا محمد یوسف نقشبندی، مولانا ملازم حسین قادری، مفتی احمد حسین نقشبندی اور دیگر نے مختلف مقامات پر جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج اور آئی ایس آئی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا

کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ناراض ہوتا ہے تو ہو ہم ملک کا دفاع کرنے والی پاک فوج اور آئی ایس آئی کے ساتھ ہیں پاک فوج اور آئی ایس آئی کا ادارہ ہمارے ملک کا اہم ادارہ اور پاکستانی قوم کے ماتھے کا جھومر ہے علماء نے کہا کہ کسی فرد واحد یا کسی ادارے کو فوج یا آئی ایس آئی کی کردار کشی کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی دہشت گردوں کے خاتمے اور امن کی بحالی میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر ابہام پیدا کرنے والے ملک کے غدار اور انڈیا، روس، امریکہ کے ایجنٹ ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...