عابد مارکیٹ میں واقع الرحیم الیکڑونکس کے مالک کے وارنٹ جاری

عابد مارکیٹ میں واقع الرحیم الیکڑونکس کے مالک کے وارنٹ جاری

  



لاہور( نامہ نگار)صارف عدالت کے جج خواجہ حسن ولی نے طلبی کے باوجود عدالت پیش نہ ہونے پر عابد مارکیٹ میں واقع الرحیم الیکڑونکس کے مالک کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے تھانہ مزنگ پولیس کو حکم دیا ہے کہ اسے 27مئی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے ۔فاضل عدالت میں شہری نے خراب فریج دینے پر مذکورہ دکان مالک کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کررکھا ہے جس پر فاضل عدالت نے مذکورہ دکان ملک کو متعدد بار طلبی کے نوٹس جاری کئے لیکن وہ عدالت حاضر نہ ہوا جس پر گزشتہ روز فاضل جج نے سماعت کے بعد مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4