لوڈشیڈنگ سے بے روزگاری میں اضافہ، صنعتی پیداوار میں کمی واقع ہورہی ہے، عبدالعلیم

لوڈشیڈنگ سے بے روزگاری میں اضافہ، صنعتی پیداوار میں کمی واقع ہورہی ہے، ...

  



لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے لاہور پریس کلب کے باہر لوڈشیڈنگ کے خلاف کیے جانے والے مظاہرے میں پی ٹی آئی ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا کہ دیگر معاملات کی طرح لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر قابو پانے میں بھی موجودہ حکومت ناکام رہی ہے اور اپنے انتخابی وعدوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے اب دوبارہ بے بنیاددعوے اور وعدے کیے جارہے ہیں جن کا اصل صورتحال سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے لندن میں نواز شریف کے لوڈشیڈنگ سے متعلق بیان کو مضحکہ خیز اور بے بس عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ دن بدن لوڈشیڈنگ کے باعث بے روزگاری میں اضافہ اور صنعتی پیداوار میں کمی واقع ہورہی ہے جبکہ اس شدید موسم میں عام آدمی کا جینا دوبھر ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں مینار پاکستان پر احتجاجی کیمپ لگانے والوں کو آج بیرونی دوروں سے فرصت نہیں ۔عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز لیگ نے صرف اقتدار کے حصول کے لیے عوام سے جھوٹے وعدے کیے اور چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کرنے والے اب خود اپنی بے بسی کا اظہار کررہے ہیں۔

 ایک طرف مزید بجلی پیدا نہیں کی گئی جبکہ پہلے سے موجود بجلی کے نرخوں میں حوش رباءاضافہ کردیا گیا ہے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ متعلق وزراءغیر ضروری طور پر بجلی چوری کا واویلہ کرکے عوامی توجہ اصل مسئلے سے ہٹانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نئے آبی ذخائر کی تعمیر اور مختلف ذرائع سے مزید بجلی پیدا کرنے کی بجائے موجودہ حکومت نے خود کو نان ایشوز میں الجھا رکھا ہے اور آج ہر شہری احتجاج کے لیے سڑکوں کے سڑکوں پر نکلا ہوا ہے انہو ں نے کہا تحریک انصاف لوڈشیڈنگ کے درینہ مسئلے کے حل کے لیے عوام کے ساتھ ہے اور عمران خان کی طرف سے دی جانے والی 11مئی کی کال میں بھی عوام بھر پور شرکت کریں گے۔قبل ازیں پی ٹی آئی ضلع لاہور کے صدر عبدالعلیم خان ضلعی عہدیداران کے ہمراہ لاہور پریس کلب پہنچے یہاں تحریک انصاف کی طرف سے لوڈشیڈنگ کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی۔ممبران قومی و صوبائی اسمبلی و ضلعی عہدیدارا ن، ٹاو¿ن صدور، یونین کونسل عہدیداران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...