شمس الرحمن معاویہ قتل کیس2 ملزمان کو شناخت کرلیا گیا
لاہور( نامہ نگار)کوٹ لکھپت جیل میں شمس الرحمن معاویہ قتل کیس میں ملزمان کی شناخت پریڈکروائی گئی۔مقتول شمس کے ڈرائیور نے قتل میں ملوث2ملزمان کو شناخت کرلیا جن میں عبدالرﺅف اور صابر شامل ہیں ۔مقدمہ کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پیشی پر ہوگی۔