پیپلز پارٹی جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کردار ادا کر رہی ہے،اشرف بھٹی
لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ءمحمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ شاہراہوں سے بھوک کی آگ نہیں بجھتی گذشتہ ایک برس سے شہرلاہورمیںعوام کوپینے کاصاف پانی تک دستیاب نہیںنہیں دیا جاسکتا پیپلزپارٹی جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کوریلیف کی فراہمی کیلئے اپنافعال سیاسی کرداراداکررہی ہے۔
مگرسابق صدرآصف علی زرداری کی جمہوری اور تعمیری سوچ کوان کی کمزوری نہ سمجھا جائے ہم ضدی حکمرانوں کے ساتھ ان کی زبان میںبات کرناجانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے نتائج بارے تحفظات کااظہار اورعوام کوبیدارکر نے پر ہماری قیادت کامیڈیاٹرائل کیا گیاہے مگرہم بزدل حکمرانوں سے مرعوب ہونیوالے نہیں ہیں۔ شریف برادران کالب ولہجہ اخلاقی اورجمہوری اقدار کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران یادرکھیں وہ ہمیں اپنی بدعنوانیوں اورمن مانیوں کیخلاف آوازاٹھانے سے نہیں روک سکتے۔قومی معیشت میں نقب لگانے والے بدعنوان حکمرانوں کودنیا کی کوئی طاقت ان کے کیفرکردارسے نہیں بچاسکتی۔انہوںنے کہاکہ ہم ملک اورہم وطنوں کامستقبل مفادپرست عناصر کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے۔