پی ایف یو جے کی فیڈرل کونسل کادوروزہ اجلاس آج شروع ہوگا

پی ایف یو جے کی فیڈرل کونسل کادوروزہ اجلاس آج شروع ہوگا

  



لاہور(سپیشل رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کا دو روزہ اجلاس آج بروزہفتہ رانا محمد عظیم کی صدارت میں لاہور میں ہو گا جس میں ملک کے چاروں صوبوں سے ارکان شرکت کریں گے اجلاس میں دیگر امور کے علاوہ ملک بھر میں صحافیوں کو درپیش سکیورٹی مسائل،صحافیوں کو دہشت گردوں سے ملنے والی لائف تھریٹ کالز ، صحافتی اداروںسے چھانٹیاں اور آٹھویں ویج بورڈ بارے غور کیا جائے گا نیز پی ایف یو جے کی جانب سے ورلڈ پریس فریڈم ڈے کے موقع پر بروز ہفتہسہپہر تین بجے آزادی صحافت اور استحکام پاکستان کے موضوع پر ایون اقبال میں سیمینار منعقد کیا جائے گا۔ جس میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ کامران مائیکل، صوبائی وزیر قانون و بلدیات رانا ثنا اللہ، وزیرقانون و اطلاعات صوبہ بلوچستان عبدالرحیم زیارت وال، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر جہانگیر بدر ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود، جماعت اسلامی کے رہنما امیر العظیم بطور خاص شرکت کریں گے جبکہ اس تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوئے سینئر صحافیوں کو ان کی خدمات کے اعتراف میں پہلی بار خصوصی ایوارڈز دئے جائیں گے اس سیمینار میں ملک بھر میں پی ایف یو جے سے ملحقہ یونینز کے نمائندے شرکت کریں گے جن کے قافلے لاہور پہنچ چکے ہیں اس سیمینار کے بعد تمام شرکا آئی ایف جے کی کال پر ایوان اقبال تا الفلاح چوک مشعل بردار ریلی بھی نکالیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1