مسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ کو فعال بنایا جائے گا،پرویز ملک

مسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ کو فعال بنایا جائے گا،پرویز ملک

  




لاہور(وقائع نگار)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ملک پرویز نے کہا کہ تاجر برادری مسلم لیگ ن کا ہر اول دستہ ہے اور مسلم لیگ (ن) ٹریڈرز ونگ کو لاہور کی مارکیٹوں میں فعال کیا جائے گا تاکہ تاجروں کے مسائل ان کی مارکیٹوں کے نمائندے حل کرائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بل روڈ کے صدر خالد جاوید کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چوہدری شہباز، مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ لاہورکے صدر ناصر سعید، نائب صدر یونس بیگ، بل روڈ کے عہدیداران اصغر اظہر بھٹی ، سید عباس شاہ، شیخ نعجم، نعمان بٹ، کاشف سلیم ، عدنان سہگل، بزنس مین بشیر مغل، فیصل بشیرسمیت تاجروں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ایم این اے ملک پرویز نے کہاکہ مسلم لیگ( ن) تا جروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ، حکومت لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے جس کے مثبت نتائج جلد عوام کے سامنے آنا شروع ہو جائیں گے،ملکی معیشت کی بہتری کیلئے آئندہ بجٹ میں تاجروں کی مشاورت کو اہمیت دی جائے گی اس موقع پربل روڈ کے صدر خالد جاوید نے کہاکہ ایم این اے ملک پرویز اور تاجر رہنما ناصر سعید کی قیادت اور سرپرستی میں بل روڈ کے تاجروں کے مسائل حل کئے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...