غیر قانونی طور قبضہ کیس، شہادتیں قلمبند،سماعت 9مئی تک ملتوی

غیر قانونی طور قبضہ کیس، شہادتیں قلمبند،سماعت 9مئی تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ چودھری صفت اللہ نے غیر قانونی طور قبضہ کیس میں شہادتیں قلمبند کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت 9مئی تک ملتوی کردی ہے۔فاضل عدالت میں لڈھٹر کے رہائشی ملک مستنصرکی جانب سے دائر استغاثہ میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمر حیات شوکت،قمر ابراہیم ،مولوی محمد اکرم اور 6نامعلوم افراد نے مل کر سائل کی 3کنال 10مرلے جگہ پر غیر قانونی طریقے سے قبضہ کر نے کے لئے جگہ پر تعمیر چار دیواری اور پہلے سے تعمیر کمرہ کو زبردستی توڑ کر قبضہ کر لیا ہے جس پر تھانہ ہیئرکو مذکورہ ملزمان کے خلاف کارراوئی کے لئے درخواست دی گئی لیکن پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا ہے تاہم عدالت سے استدعا ہے کہ مذکورہ جگہ قبضہ مافیا سے واگزار کروانے کا حکم دیا جائے ۔فاضل عدالت نے جج کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی ہے۔