ملک دشمن عناصر اداروں میں تصادم پھیلا رہے ہیں،پیر عرفان مشہدی

ملک دشمن عناصر اداروں میں تصادم پھیلا رہے ہیں،پیر عرفان مشہدی

  



لاہور(پ ر)مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ پیر سید عرفان شاہ مشہدی نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر اداروں کے درمیان تصادم کی سازشیں کررہے ہیں فوجی اور سیاسی قیادت کو مل کر ان سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے، ناموس رسالت کے قانون کے خلاف بیان بازی کرنے والوں کے خلاف حکومت فوراً کارروائی کرے، نواز شریف حکومت کو اسلامی نظام کے نفاذ کا وعدہ پورا کرنا چاہیے۔

۔ پاکستان کی بقاء نظام مصطفےٰ ﷺکے نفاذ سے وابستہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ” بین الاقوامی حق چار یار“ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاکانفرنس سے مرکزی جماعت اہلسنت پنجاب کے امیر پیرامانت علی شاہ،ناظم اعلیٰ قاضی عبدالغفارقادری، پیر عبداللہ مشہدی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علماءومشائخ اہلسنّت پاکستان کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہمارے اکابرین نے پاکستان بنایا تھا ہم اسے بچانے کے لئے خون کا آخری قطرہ بہانے سے بھی گریز نہیں کریں گے

انہوں نے کہا کہ آئین حکمرانوں کو شریعت کے نفاذ کا پابند بناتا ہے، شریعت کا نفاذ آئین کا لازمی تقاضہ ہے۔        

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...