ناموس رسالت پر پہرہ دینا ہر مسلمان پر فرض ہے،ڈاکٹر اشرف جلالی

ناموس رسالت پر پہرہ دینا ہر مسلمان پر فرض ہے،ڈاکٹر اشرف جلالی

  



لاہور( سٹاف رپورٹر)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلا لی نے کہا ہے کہ ناموس رسالتﷺ پر پہرہ دینا ہر مسلمان پر ہر لمحہ فرض ہے اس اوّلین فریضہ سے بے خبری اُمت مسلمہ کے زوال کا باعث بن رہی ہیحکمران بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کی بجائے قرآن وسنت کے مطابق فیصلے کریں تو ملک وقوم کو تمام مصائب سے چھٹکارہ مل سکتا ہیحکومت قرآن و سنت کے مطابق بنائے گئے قوانین پر مکمل طور پر عملدرآمد کروائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعۃالمبار ک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے غازی عامر عبدالرحمٰن چیمہ شہید کے یوم شہادت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس معاشرے کو گستاخانہ کلچر کے خاتمے کیلئے نسل نو کو غازی عامر عبدالرحمٰن چیمہ شہید کے کارنامے سے روشناس کرانا بے حد ضروری ہے برصغیر کی تاریخ ایسے غازیوں کے کارناموں سے بھری پڑی ہے جنہوں نے ناموس رسالت کی حفاظت کیلئے تن ،من ،دھن سب کچھ قربان کردیاصاحب ایمان ہونا ایک مومن کی بہت بڑی سعادت ہے کائنات میں کسی قیادت کو وہ کمالات میسر نہیں آئے جو اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد مصطفےٰﷺ کو عطافرمائے ہیں۔آپ سے بڑھ کے انسان کا کوئی خیر خواہ نہ دنیا میں تھا نہ ہو سکتا ہے ۔آپ ہی سب سے بڑے محسن انسانیت ہیں اورانسانی حقوق کے سب سے بڑے علمبردار ہیں۔آپکی سب سے اُونچی شان کی پیش نظر لازم ہے کہ سب سے بڑھ کر آپ سے پیار کیا جائے۔ایسی کامل و اکمل ذات کی توہین انسان کی سب سے بڑی بد بختی ہے اور معاشرے کیلئے سب سے بڑی نحوست ہے۔چنانچہ معاشرے سے بے برکتی اور بے چینی دور کرنے کیلئے اور اسے امن و آشتی کا گہوارا بنانے کیلئے ناموس رسالت پر پہرہ دینا بے حد ضروری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...