تحریک صراطِ مستقیم کے زیر اہتمام کانفرنس آج ہو گی
لاہور(سٹاف رپورٹر)تحریک صراطِ مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام غازی عامر عبدالرحمٰن چیمہ شہید کے یوم شہادت کے موقع پر آج 3مئی بروز ہفتہ بعد از نماز عشاءجامع مسجد نورالاسلام سبز منڈی ملتان چونگی لاہور میں عظیم الشان شان رسول ﷺ کانفرنس ہوگی ۔جس میں خصوصی خطابات سربراہ تحریک صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی ،صاحبزادہ رضائے مصطفےٰ نقشبندی صدر تحفظ ناموس رسالت محاذ، غازی ثاقب شکیل جلالی امیر تحریک تحفظِ اسلام ، مولانا قاری احمد رضا سیالوی ناظم اعلیٰ مجلس علماءنظامیہ، علامہ وحید نور رہنما فدایان ختم نبوت،صاحبزادہ حامد مصطفےٰ جلالی ناظم تحریک صراطِ مستقیم لاہورسمیت کثیر تعداد میں علماءو مشائخ اہلسنت بھرپور شرکت کریں گے۔