دینی مدارس اسلام کے قلعے او ر امن کے علمبردار ہیں،عبدالغفار روپڑی
لاہور(پ ر)جامعہ اہل حدیث دارالقدس چوک دلگراں میں گذشتہ روز ’’تکمیل حفظ القرآن‘‘ تقریب کا انعقاد ہواجس میں 18حفاظ کرام کو قرآن پاک حفظ کرنے پر اسناد بھی جاری کی گئیں تقریب کی صدارت امیر جماعت اہلحدیث پاکستان حافظ عبدالغفار روپڑی نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی مولانا عبدالوحید روپڑی، مولانا عبدالوہاب روپڑی ، فضیلۃ الشیخ قاری محمد ادریس عاصم اور مولانا شکیل الرحمن ناصر تھینقابت کے فرائض قاری محمد فیاض نے سر انجام دئیے اس موقع پر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں
اور امن کے علمبردار ہیں اسلام امن و سلامتی کا گہوارہ ہے اور مدارس کے طلباء کو دنیا میں امن کا پرچار کرنے کا درس دیا جاتا ہے اسلام دشمن قوتیں دین اسلام کو بدنام کرنے کے درپے ہیں اور دنیا بھر میں اسلام کے امیج کو توڑ پھوڑ کر پیش کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے اپناتی رہتی ہیں انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ یہود و نصاریٰ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے ہوئے اسلام کے مثبت اثرات سے خوفزدہ ہیں دنیا بھر میں اور خصوصاً یورپ میں لوگ گروہ در گروہ دائرہ اسلام میں داخل ہو رہے ہیں اور مشرف بہ اسلام ہو رہے ہیں اور یہی بات اسلام کی مخالفت کرنے والوں کو سب سے زیادہ پریشان کر رہی ہے مولانا عبدالوحید روپڑی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید حفظ کرنے والے طلباکو درس نظامی کا کورس بھی لازمی کرنا چاہیے تاکہ وہ اسلام کی ترویج و اشاعت میں اپنا کردار ادا کر سکیں حافظ عبدالوہاب روپڑی اور مولانا شکیل الرحمن ناصر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مدارس پر دہشتگردی کے بے بنیاد الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔