افواج پاکستان کے شہداء پوری قوم کا سرمایۂ افتخار ہیں،مفتی محمد خان قادری

افواج پاکستان کے شہداء پوری قوم کا سرمایۂ افتخار ہیں،مفتی محمد خان قادری

  




لاہور(پ ر)ملی مجلس شرعی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کے شہداء پوری قوم کا سرمایۂ افتخار ہیں اسلامی مملکت کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور مجاہد کا درجہ رات بھر کی عبادت سے زیادہ افضل و برترہے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں تاریخ کا سنہرا باب ہیںآزادئ صحافت کے نام پر فوج اور ملکی دفاعی اداروں پر تنقید غداری کے مترادف ہے ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ملی مجلس شرعی کے زیر اہتمام پاک فوج کے شہداء کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملی مجلس شرعی کے رہنماؤں صدر مفتی محمدخان قادری سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمدامین، مولانا زاہد الرشدی،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا راغب حسین نعیمی، مولانا قاری یعقوب شیخ، حافظ عبدالوھاب روپڑی اورعلامہ حسین اکبر سمیت دیگر نے اپنے خطاب میں کیا۔ رہنماؤں نے مزید کہا کہ وطن عزیز میں افواج پاکستان کا کردار ہمیشہ ملکی ترقی و استحکام کیلئے نمایاں رہا ہے دینی طبقات ملکی سرحدوں کی مضبوطی کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ملکی دفاع ، نفاذ نظام مصطفےٰ ﷺ اور ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے شامل جہاد ہو جائیں اس ملک کو توڑنے ، دہشت گردی کو فروغ دینے ، افواج پاکستان پر حملے کر کے فوجی جوانوں کو شہید کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ ملی مجلس شرعی کے زیر اہتمام اتوار کو بھی یوم یکجہتی پاک فوج اورسودی نظام کے نفاذ کے خلاف منایا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1