دنیا کا سب سے بڑا خلائی راکٹ

دنیا کا سب سے بڑا خلائی راکٹ
دنیا کا سب سے بڑا خلائی راکٹ

  



 ماسکو (نیوزڈیسک  )روس نے ”سپر ہیوی راکٹ پراجیکٹ“ بنانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ”روسکوسموس“ کے چیف اولیگ اوسٹا پینکو نے جمعرات کو بتایا کہ نئے” وفاقی خلائی پروگرام“ کے ڈرافٹ میں سپر ہیوی کیریئر راکٹ بنانے کی تجاویز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی سٹیج میں 70 تا 80 میٹرک ٹن وزن لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے راکٹ بنانے کے منصوبے پر کام شروع ہو چکا ہے جو کہ آئندہ 20 تا 30 سال کے مجوزہ پراجیکٹس کی تکمیل کے لیے ممدومعاون ہوگا، جبکہ دوسری سٹیج میں 100 تا 120 میٹرک ٹن وزن لے جانے کی صلاحیت کے حامل راکٹس کے منصوبے پر کام کیاجائے گا۔ ایک سال قبل روس نے چاند اور مریخ تک انسان کو لے جانے والے راکٹ بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا عندیہ دیا تھا۔ واضح رہے کہ انسان کے مریخ اور دور دراز خلائی سفر کے لیے سپر ہیوی راکٹس لازم ہیں۔ ادھر ناسا بھی ”سپیس لانچ پروگرام“کے تحت 70 تا 130 ٹن وزن لے جانے والے نئے سپر ہیوی راکٹ بنانے میں مصروفِ عمل ہے جس کی پہلی تجرباتی پرواز 2017ءمیں متوقع ہے، جبکہ چین میں بھی ”دی لانگ مارچ9-“ کے زیر عنوان انسانی خلانوردی کے لیے سپر ہیوی راکٹ بنانےپر غور و خوض جاری ہے۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...