مشکل ناموں کے نقصانات

مشکل ناموں کے نقصانات
مشکل ناموں کے نقصانات

  



 نیوزی لینڈ اور کینیڈا میں ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق نام شخصیت کے اعتبار کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ نام جتنا مشکل ہوگا تو آپ کی شخصیت کا قابل اعتبار ہونا اتنا ہی مشکوک قرار پائے گا جبکہ بولنے میں آسان نام اعتبار کی دلیل ہے۔ یہ اکثر سنا گیا ہے کہ نام شخصیت کے کئی پہلو ر وشن کرتا ہے اور لوگ آپ کے نام کے پیش نظر شخصیت کا اندازہ لگاتے ہیں۔ وکٹوریہ یونیورسٹی ولنگٹن اور کوانٹلن پولی ٹیکنیک یونیورسٹی کینیڈا میں کی گئی تحقیق کے دوران طلبہ کو کہا گیا کہ وہ 18 ممالک کے افراد کے نام کی ادائیگی کے اعتبار سے جانچ پرکھ کریں۔ اس مقصد کے لیے طلبہ کو مشکل اور آسان ناموں کی فہرست بھی مہیا کی گئی جس میں چھوٹے موٹے فقرے بھی شامل کئے گئے تاکہ معلوم ہو سکے کہ ناموں کے مشکل یا آسان ہونے سے انسانی اعتبار اور بے اعتباری کا پیمانہ کس تنوع کا اظہار کرتا ہے۔ نتائج نے ثابت کیا کہ آسان ناموں پر مبنی بیانات یا فقرات کو زیادہ مثبت پذیرائی حاصل ہوئی۔ پس یہ ثابت کیا گیا کہ آسان ناموں کے حامل افراد کو اعتبار کے زیادہ قابل سمجھا جاتا ہے۔ مگر ایسے لوگوں کو کیا کہ جنہوں نے مشکل نام ہونے کے باوجود اپنی فیلڈ میں نام کمایا اور ہردلعزیز بنے۔ ان میں شوبز سے تعلق رکھنے والے وہ کامیاب خواتین و حضرات بھی شامل ہیں کہ جن کے نام پکارنے میں انتہائی مشکل ہیں۔ تو آخر میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ اس تحقیق کے برعکس شاید مشکل نام والے افراد بھی قابل اعتبار ہیں اور اتنے برے نہیں ہوتے۔

مزید : تفریح


loading...