آٹے سے لاش برآمد

آٹے سے لاش برآمد
آٹے سے لاش برآمد

  



ہوسٹن ( نیوز ڈیسک )امریکہ کے شہر ہوسٹن میں بسکٹ بنانے والی ایک فیکٹری کی آٹا مکس کرنے والی مشین میں ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق غذائی مصنوعات تیار کرنے والی” وانٹن فوڈ کمپنی“ کی ہوسٹن میں قائم شدہ بسکٹ بنانے والی برانچ ”فارچون کُکی کمپنی“ کی آٹا مکس کرنے والی دیوہیکل مشین میں ایک 26 سالہ شخص کی لاش ملی ہے۔ یہ شخص وانٹن فوڈ کمپنی کا ملازم تھا اور مشین کو چلانے کی ڈیوٹی پر مامور تھا ۔ پولیس کے مطابق اس کے ایک ساتھی ملازم نے اس شخص کو مشین میں مردہ حالت میں گرا ہوا پایا جبکہ تاحال مرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ واضح رہے کہ وانٹن فوڈ کمپنی بسکٹوں کے علاوہ ”گولڈن باﺅل برانڈ“ کے نام سے دیگر ایشیائی غذائی مصنوعات بھی بناتی ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...