اربوں روپے کے خزانے کی تلاش

اربوں روپے کے خزانے کی تلاش
اربوں روپے کے خزانے کی تلاش

  



 ملاکہ(نیوزڈیسک ) پاولہ ننگا جزیرے پر لاکھوں ڈالر مالیت کے خزانے کی تلاش کے دوران دو میڈلز دریافت ہوئے ہیں جن کے بارے میںخیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ملاکہ سلطنت کے دور سے متعلق ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملاکہ کے وزیر اعظم داتک سیری نے کوٹا لکسا مانہ میں ”گرین اپارٹمنٹ پراجیکٹ“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ان میڈلز کو مزید جانچ پڑتال کیلئے قومی ورثہ کے ڈیپارٹمنٹ بھی بھیجا جائے گا۔ اگر یہ میڈلز اصلی ثابت ہوئے تو کمپنی کو مزید دریافتوں کیلئے مزید وقت دیا جائے گا ورنہ انھیں جزیرہ چھوڑنا پڑے گا۔ واضع رہے کہ ”سمارٹ پارٹنر شپ انٹرنیشنل“ نامی کمپنی کو جزیرے پر خزانے کی تلاش کرنے کیلئے جنوری میں چار ماہ کا کنٹریکٹ دیا گیا تھا جس کی مدت گزشتہ بند کوختم ہو چکی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس