خلاء میں جانا انتہائی خطرناک

خلاء میں جانا انتہائی خطرناک
خلاء میں جانا انتہائی خطرناک
کیپشن: Space

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (بیورورپورٹ) انسان کا خلاء میں جانے کا شوق بہت پرانا ہے اور ترقی یافتہ ممالک کو تو اس شوق کی تکمیل کیلئے اربوں ڈالر خرچ کررہے ہیں۔ لیکن کیا خلاء میں جانے کے صرف فوائد ہی فوائد ہیں؟ امریکی ریاست مری لینڈ میں واقع جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے حالیہ تجربات سے یہ معلوم کیا ہے کہ خلاء میں جانا ہمارے لئے بہت خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ خلاء میں جانا نہ صرف تنہائی کا احساس پیدا کرکے نفسیاتی مسائل کا باعث بنتا ہے بلکہ انسانی دماغ کو شدید نقصان پہنچا سکتا ہے۔ یہ انکشافات مستقبل میں خلاء کی طرف جانے کیلئے ترتیب دئیے جانے والے پروگراموں پر گہرا ثر ڈالیں گے کیونکہ خلانوردوں کے سر پر دماغ کے سست رفتار ہوجانے اور توجہ برقرار رکھنے میں مشکلات پیش آنے کے خطرات منڈلاتے رہیں گے۔ ماہرین نے ان تجربات میں چوہوں پر اسی قسم کے زرات اور شعاعوں سے تجربات کئے کہ جس قسم کی شعاعین خلاء میں پائی جاتی ہیں اور جب ان چوہوں کا فٹنس ٹیسٹ لیا گیا تو پتا چلا کہ ان میں سے 40 سے 45 فیصد کو توجہ برقرار رکھنے میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔