ایک کیمرہ جس سے کچھ چھپا نہیں

ایک کیمرہ جس سے کچھ چھپا نہیں
ایک کیمرہ جس سے کچھ چھپا نہیں

  



نیویارک (بیورورپورٹ) کیمرے سے ویڈیو بناتے وقت آپ کو یقیناً یہ خیال رکھنا پڑتا ہے کہ آپ کا کیمرہ اس چیز کی طرف فوکس رہے جس کی آپ ویڈیو بنارہے ہیں اور اس مقصد کیلئے کبھی آپ کو کیمرہ گھمانا پڑتا ہے اور کبھی خود گھومنا پڑتا ہے۔ لیکن امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ’’ایپل‘‘ کے ساتھ انجینئروں نے اب ایک ایسا کیمرہ تیار کرلیا کہ جو آپ کے چاروں طرف کے مناظر کو ریکارڈ کرسکتا ہے اور اس کے ذریعے ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں آپ صرف اپنی سامنے کی سمت ہی نہیں بلکہ اپنے پیچھے اور دائیں بائیں کے مناثر بھی بیک وقت دیکھ سکتے ہیں۔ اس شاندار کیمرہ کا نام ’’سینٹر کیمرہ‘‘ ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کیمرہ امریکی فوج پہلے ہی استعمال کررہی ہے۔ اس میں دراصل چار کیمرے بیک وقت ریکارڈنگ کرتے ہیں اور پھر کیمرے میں موجود سافٹ ویئر ان چاروں کی تصاویر کو اکٹھا کرکے آپ کے چاروں طرف کی ایک ویڈیو بنادیتا ہے اور یہ کیمرہ اتنا چھوٹا ہے کہ آپ کی ہتھیلی میں سما سکتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...